تازہ ترین

مرکزی وزیر مملکت اقلیتی اَمور کپوارہ میں

خمریال پُل کا اِفتتاح ،کلاروس میں دھان کے کھیتوں کا معائینہ

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
کپوارہ//اقلیتی امور کے وزیر مملکت جان برلا نے کہا  ہے کہ وہ وقت آگیا ہے جب کپوارہ جیسے دور دراز اور سرحدی علاقوں کے لوگوں کو ترقی کے فوائد پہنچیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ کپواڑہ ایک سرحدی ضلع ہے اور وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی حکومت کی طرف سے 2018 سے اسپرینل ڈسٹرکٹ کے تحت چلنے والے فنڈ کے ذریعے خصوصی توجہ حاصل کرتی ہے۔خمریال میں ڈبل لین پُل ،جو مشہور وادی لولاب کو جوڑتا ہے، کا اِفتتاح کرنے کے بعد انہوں نے چنار چیئر یٹی فائونڈیشن ( مقامی این جی او ) کی ایمبولنس کا بھی اِفتتاح کیا جو علاقے کے غریب کینسر مریضوں کے لئے مفت سروس کے طور پر وقف ہے ۔وزیر مملکت برائے اقلیتی اَمور جان برلا نے کلاروس کا دورہ کیا اور دھان کے کھیتوں میں پیدل چلتے ہوئے ایک مقامی نوجوان لڑکے سے بات چیت کی اور اس سے جاب کارڈ کی دستیابی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی سکیموں کے فوائد کے بارے میں دریافت کیا ۔ ۔وزیر موصوف نے عوامی پارک زنگالی کپواڑہ کا دورہ کر کے وہاں اعلیٰ سول اور پولیس اَفسران سے بات چیت کی۔اُنہوں نے دوپہر میں آئی سی ڈی ایس ، رربن مشن ، سماجی بہبود ، دستکاری سٹالوں کا معائینہ کیا اور ہنرمندی کے مختلف اشیاء کے معیار کا بھی معائینہ کیا جن میں کنی شال ، کریول اور بُنکروں کے اشیاء گورنمنٹ ڈگری کالج کپواڑہ میں ہیں۔وزیر موصوف آئی سی ڈی ایس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کالج کے آڈیٹوریم میں پوشن ابھیان سرگرمیوں ، پی ایم کی جامع سکیم میں بھی حصہ لیا۔اِس موقعہ پر ضلع آئی سی ڈی ایس کپواڑہ کے آنگن واڑی ورکروں کی جانب سے مختلف ثقافتی پروگرام اور ڈراما، سکٹس پیش کئے گئے ۔