تازہ ترین

ہندی علاقائی زبانوں کی دوست | عوام بنیادی کاموں میں ہندی کا استعمال کریں:امیت شاہ

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کے روز تمام ہندوستانی زبانوں کے فروغ اور حوصلہ افزائی کے لیے زور دیا اور کہا کہ ہندی علاقائی زبانوں کی 'سخی (دوست) ہے۔  'ہندی دیوس کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ گھر میں مادری زبان میں بات کریں چاہے وہ انگریزی میڈیم اسکولوں میں پڑھتے ہوں۔انہوں نے کہا ، "ہندی کا کسی مقامی زبان کے ساتھ کوئی تنازعہ یا تضاد نہیں ہے۔ سرکاری زبان۔ ہندی ہندوستان کی تمام مقامی زبانوں کی 'سخی ہے اور اس کی ترقی صرف ایک دوسرے کے باہمی تعاون سے کی جا سکتی ہے۔"شاہ نے کہا کہ ہندی اور تمام علاقائی زبانوں کی تشہیر اور حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔