تازہ ترین

جموں و کشمیر میں ابتک95لاکھ سے زائد کی ٹیکہ کاری مکمل

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر ابتک 95 لاکھ26ہزار338افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا ہے۔سانبہ جموں و کشمیر کا پہلا ضلع بن گیا ہے جہاں 18سال سے زیادہ عمر کے 100فیصد لوگوں کی ٹیکہ کاری مکمل کی گئی ہے۔24گھنٹوں کے دوران  91ہزار404افراد کی ٹیکہ کاری کی گئی۔ ان میںاننت ناگ میں 6259،کولگام میں 1226،شوپیان میں 1311، پلوامہ میں کوئی نہیں، سرینگر میں 14ہزار558، بڈگام میں 2564، بارہمولہ میں 6ہزار 438، کپوارہ میں 4083، بانڈی پورہ میں 4083، گاندربل میں 2075، جموں میں 21ہزار 211،ادھمپور میں 4656، راجوری میں4296، کٹھوعہ میں 5036، پونچھ میں 3817، رام بن میں 2115، ڈوڈہ میں 3684، کشتواڑ میں 1243، ریاسی میں 3557اور سانبہ میں 2965افراد شامل ہیں۔جموں و کشمیر میںمجموعی طور پر ابتک 95لاکھ 26ہزار 338افراد کو ویکسین دیاگیا ہے، جن میں اننت ناگ میں6لاکھ69ہزار971،کولگام میں 3لاکھ 70ہزار63شوپیان میں 2لاکھ 25ہزار187، پلوامہ میں 4لاکھ 11ہزار198، سرینگر میں8لاکھ 23ہزار167، بڈگام میں 5لاکھ 78ہزار899، بارہمولہ میں 8لاکھ3ہزار704، کپوارہ میں5لاکھ 57ہزار51، بانڈی پورہ میں 2لاکھ 80ہزار48،گاندربل میں 2لاکھ 32ہزار555،جموں میں4 1لاکھ 43ہزار61، ادھمپور میں 4لاکھ 69ہزار67، راجوری میں4لاکھ 29ہزار545، کٹھوعہ میں 5لاکھ 22ہزار 13، پونچھ میں 3لاکھ 83ہزار868، رام بن میں 2لاکھ 54ہزار970، ڈوڈہ میں 3لاکھ 29ہزار71، کشتواڑ میں 1لاکھ 50ہزار698، ریاسی میں 2لاکھ 60 ہزار806 جبکہ سانبہ میں 3لاکھ 38ہزار396افراد شامل ہیں۔