تازہ ترین

۔150کے قریب جونیئر سکیل کے اے ایس افسران

بلاک ڈیولپمنٹ افسران کے بطور تقرریاں و تعیناتیاں

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے انتظامیہ میں جونیئر سکیل کشمیرایڈمنسٹریٹو سروس بلاک ڈیولپمنٹ افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں۔۔ سرکار کی جانب سے منگل کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ31اگست کو محکمہ عمومی انتظامی کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق2019 بیچ کے74 جونیئرسکیل کشمیر انتظامی افسران سمیت قریب 150کے اے ایس افسران کوبلاک ڈیولپمنٹ افسران کے طور پر تقرریاں و تعیناتیاں عمل میں لائی گئیں ۔ حکم نامہ کے مطابق گورو دیپ کور کو  بلاک ڈیولپمنٹ افسر کنڈی رفیع آباد میں تعینات کیا گیا۔ سندیپ سنگھ کو تبدیل کرکے بی ڈی ائو رام بن تعینات کرنے کے علاوہ راج گھاٹ بلاک کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق آرتی کول بی ڈی ائو  سیری،طارق احمد پڈر کو بی ڈی ائو بانڈی پورہ تعینات کرنے کے علاوہ گریز بلاک کا اضافی چارج تفویض کیا گیا جبکہ زاہد آزاد کو بلاک ڈیولپمنٹ افسر چتراگام شوپیاں کا چارج کے علاوہ بلاک کاپرن کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ شیوانی دینویا کو بی ڈی ائو راج پورہ سانبہ،جہاں زیب کو ٹکری ادھمپور،ملکہ رینا کو نڈ سانبہ، ششانک پاڈھا کو بلور کھٹوعہ، ابھشیک سنگھ کو مہور ریاسی، منوج رینہ کو کٹرہ ،سچین کو نگری کھٹوعہ اور امتصال رسول کو کشتی گڑ ھ ڈوڈہ میںتعینات کیا گیا۔ شکیل احمد بٹ کو دیوسر معہ اضافی چارج  پہلو کی زمہ داری دی گئی ہے۔
ہمت وید کو بی ڈی ائو چنینی ادھمپورکا چارج دینے کے علاوہ بلاک سیونا کا اضافی چارج دیا گیا،جبکہ مہناز چستی کو بی ڈی ائو سرینگر تعینات کرنے کے علاوہ بلاک کھنموہ ہیڈ کوارٹر اور پانتھ چوک کا اضافی چارج تفویض کیا گیا۔ حکیم عاقب کو بی ڈی ائو واکورہ گاندربل کے علاوہ بلاک گنڈ کا اضافی چارج دیا گیا۔ اجے سنگھ کو بی ڈی ائو وجے پورہ سانبہ،گلزار بن نبی کو نیوہ پلوامہ، تسلیم جاوید کو اندروال کشتواڑ،ہمت کمار رینہ کو چلی پنگل ڈودہ اور روی کمار کو دچھن کشتواڑ کا بلاک ڈیولپمنٹ افسر تعینات کیا گیا۔انہیں کشتواڑ بلاک کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ ساہل ورما کو بی ڈی ائو کھون ا دھمپور کا چارج تفویض کرنے کے علاوہ مونگری بلاک کا اضافی چارج دیا گیا جبکہ محمد عارف وگے کو کیموہ کولگام  کے بی ڈی ائو کے طور پر تعینات کرنے کے علاہ بہی باغ کولگام کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ محمد اقبال ڈینگ کو بی ڈی ائو گاندھری رام بن کے علاوہ سنگلدان رام بن کا اضافی چارج دیا گیا،جبکہ فیصل وذیر کو،بی ڈی ائو ستھارہ پونچھ،صدام حسین کو گول رام بن،سوشیل سنگھ کو بنی کھٹوعہ اور حنا کوثر کو پلانگر راجوری میںتعینات کیا گیا۔سائمہ رمضان کو پالمر کشتواڈ، رحمت اللہ بٹ کو بھگواہ ڈوڈہ، نودیپ سبھروال کو مہان پور کھٹوعہ،رئیس اختر میر کو پانتھال ریاسی کا چارج دیا گیا،انہیں بلاک ہیڈ کوارٹر ریاسی کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔آرڈر کے مطابق کمار گوکل کو بی ڈی ائو جج باگلی ریاسی کا چارج تفویض کیا گیا اور انہیں تھرو بلاک کا اضافی چارج دیا گیا جبکہ مشتاق احمدخان کو مژھل کپوارہ کا چارج دینے کے علاوہ کلا روس کپوارہ بلاک کا اضافی چارج دیا گیا۔ سرکاری کی جانب سے جاری حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ راشو شرما کو بی ڈی ائو چوکی چورہ جموں،سمت سنگھ کو سماون جموں،ساہل انگرال کو بوند کھٹوعہ اور توحید احمد میر کو بی ڈی ائو  ٹنگڈار کپوارہ کا چارج دیا گیا اور انہیں راجوار کپوارہ کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ سنجات بھردواج کو بی ڈی ائو مرمت ڈوڈہ،سائلہ میر کو  تھنہ منڈی راجوری،انجیل سنگھ کو ٹھاٹری ڈوڈہ اور شیونا اختر کو ڈگین کھٹوعہ کے علاوہ وشال عطری کو رام بن،تنزیل الرحمان کو گنڈی دھرما رام بن،عامر اشرف راتھر کو ہیڈ کوارٹر ڈوڈہ، خلیل احمد کو این ایس ایس بی پونچھ،عامر حسین کو بانہال رام بن اور محمد اشرف شیخ کو کنگن گاندربل بلاکوں میں تعینات کیا گیا۔
سرکار کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا کہ سونہا پریہار کو ٹھاکرائے کشتواڑ، محمد شہباز کو تھرو ریاسی،نوید الطاف کو بونیار اوڈی اور محمد شہریار کو بدھل راجور ی میں بی ڈی ائو کے طور پر تعینات کیا گیا۔شہریار کو مغلاں راجوری بلاک کا اضافی چارج دیا گیا جبکہ جہانگیر احمد شاہ کو قاضی آباد کپوارہ میں تعینات کرنے کے علاوہ بلاک لنگیٹ کا اضافی چارج تفویض کیا گیا۔مدثر احمد نجار کو سرسیار بڈگام میں تعینات کرنے کے علاوہ  وترہیل بلاک کا اضافی چارج دیا گیا جبکہ راج سنگھ کو کالاکوٹ میں تعینات کرنے کے علاوہ لامبری راجوری بلاک کا اضافی چارج دیا گیا اور بشیر احمد بٹ کو پارنیوہ بڈگام میں تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق  میر مدثر گل کو بی ڈی ائو ویری ناگ کے طور پر تعینات کیا گیا اور انہیں شانگس بلاک کا اضافی چارج دیا گیا جبکہ اتل سنگھ کو بی ڈی ایو لٹی مروتھی ادھمپور، افروز رفیق راتھر کو سیوت راجوری،کرن دیپ کور کو ہیڈ کوارٹر پونچھ، منیر حسین کو نارسو ادھمپور،محتشم حنیف کو بدھل راجوری، فیصل اقبال تانترے کو کورن پونچھ،شبیر احمد کوپنگریاں راجوری، محمد عرفان کو گلاب گڑھ ریاسی، ابھلاش شرما کو کھارہ بھلی جموں او جاوید اقبال کو لوہی ملہار کھٹوعہ میں بطور بلاک ڈیولپمنٹ افسراں تعینات کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق آمنہ لطیف کو تبدیل کرکے ریڈی چوکی بل کپوارہ کا چارج دینے کے علاوہ بلاک نوگام کپوارہ کا اضافی چارج بھی دیا گیا جبکہ وشال انگو رانا کو سمبھ سانبہ، وشال کمار سدھوترا کو مجالٹہ ادھمپور،جاوید احمد کو کھارہ ڈوڈہ،شلیندر کمار کو بسولہ کھٹوعہ اور سنیل کمار بھدرواہ بلاک میں بطور بی ڈی ائو تعینات کیا گیا۔ اس کے علاوہ کچھ بلاک ڈیولپمنٹ افسران کی تقرریاں بھی عمل میں لائی گئی،جن میں عرشی رسول کو بی ڈی ائو ویسو اننت ناگ، روف بانہالی کو رامحال کپوارہ، عبدالراقب کو حاجن،ممتاز احمد کو تجر شریف، سیبا عنایت کو پٹن، طارق احمد ریزی کو چرار شریف بڈگام، شعیب نور کو نوگام بانڈی پورہ،عبدالرشید شیخ کو روہامہ بارہمولہ ،سہیل احمد لون کو پانپور،پرمروز بشیر کو پمبئی کولگام،شکیل احمد پیر کو اونتی پورہ،ارم عزیز کو بارہمولہ اور فاروق احمد میر کو لتر پلوامہ میں تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سید ندیم اقبال کو ڈاڈسرہ ترال، ہلال احمد بٹ کو ایس کے پورہ بڈگام،محمد اکبر وانی کو کیرن کپوارہ، بلال احمد کامگر کو شاہ باد اننت ناگ،شکیل احمد  پیر کو بیروہ بڈگام، عبدالرقیب بٹ کو گنستان حاجن ، عشفین علی خان کو کھور پورہ اننت ناگ،محمد اشرف میر کو ناگم بڈگام،فاروق احمد مغل کو ٹنگرگ اور مظفر احمد ملک کو چتھر گل اننت ناگ میں تعینات کیا گیا۔
حکم نامہ کے مطابق  سونینا سینی کو ڈی پی ائو سانبہ،پیوش ڈوترا کو ڈی پی ائو کھٹوعہ،انجل کوتوال کو متحوار جموں،انورادھا ٹھاکر کو بی ڈی ائو ہیرا نگر،ہما خان کو ہیڈ کوارٹر ڈوڈہ، رجنی بالا کو آرنیہ جموں،شیونی گوترا کو پومنڈل سامبا،سائمہ شریف کو ستواری جموں،شالنی رینہ کو  سامبا،سعیدہ احمد کو دنسال جموں،وکاس شرما کو سندربنی راجوری،مینا کشی جسوترا کو ہی ڈ کواتر ادھمپور، ساہل بگہوترا کو بلوال برہمنہ جموں شیتل کو گگوال سانبہ،اکھل سدھوترا کو مڑھ جموں،ستیش شرما کو کریاں گنڈیال کھٹوعہ،دیپک کمار کو جیکاس ڈوڈہ،ریتا رانی کو ڈوڈہ بسنت گڑھ، روپالی مہاجن کو بشنا جموں،سنجیو شرما کو کھٹوعہ،اشوک سنگھ کو رام سو رام بن،بشیر الحسن کو قاضی گنڈ،ڈاکٹر محمد اشرف کو گھاٹ ڈوڈہ، مشرف علی کو گندونہ ڈوڈہ،منوج کمار کو تری گام کشتواڑ،دلجیت سنگھ کو بلوال جموں،اظہر امین کو منجکوٹ راجوری، عامر چودھری کو درہال راجوری،نواز احمد کو سرنکوٹ پونچھ، سلام الدین کو ڈی ایچ پورہ کولگام،رمن شرما نگروٹہ ادھمپور،مظہر حسین شاہ کو منڈی پونچھ ،خلیل الرحمان کو نوشہرہ راجوری، پریا درشنی کو منڈل جموں،شیتل منڈتا کو ڈی پی ائو ادھمپور، سونا گپتا کو ڈی آر ڈی جے ہیڈ کواٹر،صنوبر جمیل کو کھلانی ڈوڈہ، سنیل بھوٹیال کو ڈی پی ائو کشتواڑ اور کویتا پنڈوہ کو فیلڈ پبلسٹی افسر کے طور پر تعینات کیا گیا۔