تازہ ترین

عوامی مجلس عمل گگرو خاندان سے اظہار تعزیت

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//عوامی مجلس عمل نے تنظیم سے وابستہ عبدالستار گگرو کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں مجلس نے کہا ہے کہ شہر خاص میں تنظیم اور کشمیری سماج کے تئیں اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ تنظیم کے سربراہ میرواعظ محمد عمر فاروق نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے موصوف کی وفات کو ایک بڑے نقصان سے تعبیر کرتے ہوئے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور گگرو خاندان بالخصوص عبدالحمید گگرو ، شبیر احمد گگرو ، مشتاق احمد گگرو اور جاوید احمد گگرو کے ساتھ تعزیت مسنونہ اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔مرحوم کی خواہش اور وصیت کے مطابق نظربندی کے سبب میرواعظ اُن کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کرسکے تاہم مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد سرینگر کے احاطے میں اداکی گئی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ تنظیم کے کئی مرکزی عہدیداروں اور کارکنوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی اور پر نم آنکھوں سے مرحوم کو اپنے آبائی مقبرے میں سپرد خاک کیا ۔