تازہ ترین

پکھر پورہ بڈگام میں پولیس دربار

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
بڈگام//عوامی کے ساتھ بہتر تال میل بنائے رکھنے کی خاطر پکھر پورہ بڈگام میں پولیس کی جانب سے عوامی دربارکا انعقاد کیا گیا ۔ پولیس چوکی پکھر پورہ میں منعقد اس میٹنگ کی صدارت ایس ڈی پی او چرار شریف سلیم جہانگیرنے ایس ایچ او چرار شریف اور ڈی او پکھر پورہ کے ہمراہ کی۔ میٹنگ میں معزز شہری اور مختلف مساجد کے نمائندے ، محلہ کمیٹیاں ، ٹرانسپورٹرز اور علاقے کے دیگر قابل ذکر افراد نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ، شرکاء نے پولیس اور سول انتظامیہ سے متعلق مختلف شکایات اٹھائیں۔ پولیس افسران نے شرکاء کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور سول انتظامیہ سے متعلقہ مسائل ان کے جلد ازالے کے لیے متعلقہ افراد کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔ شرکاء کو کوویڈ 19کی تیسری لہر کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے اختیار کیے جانے والے احتیاطی اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں شریک افراد نے معاشرتی برائیوں سے نمٹنے کیلئے پولیس کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔