تازہ ترین

پونچھ میں بھاجپا کارکنوں کا اجلاس منعقد

تاریخ    14 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


حسین محتشم
پونچھ//بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈران کا ایک اجلاس زیر صدارت محمد رفیق چستی ضلع صدر پونچھ منعقد ہوا ۔اجلاس میں سابق ایم ایل سی پردیپ شرما ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان سنیل کمار گپتا کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایس ٹی مورچہ کے ضلع صدر چوہدری محمد اکبر اور ایس ٹی مورچہ کے ضلع جنرل سیکریٹری آصف اقبال کے علاوہ ایس ٹی مورچہ کے تمام ممبران نے شرکت کی ۔اس دوران پارٹی کو ضلع پونچھ میں مزید فروغ دینے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس کے بعد پارٹی کے ضلع دفتر پونچھ میں ضلع سطح کی لائبریری کا بھی افتتاح کیا گیا جبکہ سندیپ شرمام کو ضلع لائبریری اور پونچھ دفتر کا انچارج بھی بنایا گیا ۔
 

تازہ ترین