تازہ ترین

تھنہ منڈی سڑک حادثے میں 4زخمی

تاریخ    14 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی // سب ڈویژن تھنہ منڈی کے بھنگائی علاقے میں ایک سڑک حادثے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق پیر کے روز تھنہ منڈی سے شاہدرہ جارہی ایک ایکو گاڑی زیر نمبر4371 JK12A- بھنگائی کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ حادثہ اوورلوڈنگ اور تیزی رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ زخمیوں کی شناخت رؤف احمد ولد عالم حسین سکنہ شاہدرہ (28) نوشاد خان ولد محمد فاروق سکنہ کھبلاں (25) نازینہ کوثر دختر محمد اعظم سکنہ عظمت آباد (22) اور صبا ملک زوجہ مقدس اقبال سکنہ تھنہ منڈی (32) کے طور پر کی گئی ہے۔ اس حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوںنے زخمیوں کو فوری طور پر پی ایچ سی تھنہ منڈی پہنچایا جہاں سے چاروں زخمی افراد کو ابتدائی علاج معالجہ کے بعد ضلع ہسپتال راجوری منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق چاروں زخمی افراد خطرے سے باہر ہیں۔اس سلسلہ میں تھنہ منڈی پولیس نے ایک کیس درج کر کے مزید مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
 

تازہ ترین