تازہ ترین

حد متارکہ کے نزدیک موبائل ٹاور نصب

صارفین نے جیو مواصلاتی کمپنی کا شکریہ ادا کیا

تاریخ    14 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر کی سرحدی تحصیل بالا کو ٹ میں عوام کو مواصلاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جیو مواصلاتی کمپنی کی جانب سے ایک موبائل ٹاور نصب کیا گیا ہے ۔صارفین نے مواصلاتی کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پہلی مرتبہ حد متارکہ کے نزدیک علاقہ میں موبائل تاور نصب کیا گیا ہے جس سے حد متار کہ کے نزدیکی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا ۔غور طلب ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے سرحدی علاقوں میں لینڈ لائن فون سہولیات فراہم کی گئی تھی تاہم چار برس قبل حالت کی خرابی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے مذکورہ سہولیات واپس لے لی تھی جس کے بعد حد متارکہ کے نزدیک رہائش پذیر آبادی مواصلاتی نظام کے بغیر ہی زندگی بسر کررہی تھی تاہم عوامی مانگ کو دیکھتے ہوئے جیو مواصلاتی کمپنی کی جانب سے بالا کوٹ کی بریانی گلی کے نزدیک ایک موبائل ٹاور بنایا گیا ہے جس سے ایک وسیع علاقہ کو مواصلاتی سہولیات دستیاب ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔
 

تازہ ترین