تازہ ترین

منظور چوہدری چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی تعینات

انتظامیہ کے فیصلے پر مینڈھر کی عوامی نے خوشی کااظہار کیا

تاریخ    14 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


جاوید اقبال
مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے پڑاٹ گائوں کے رہائشی منظور چوہدری کو انتظامیہ کی جانب سے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کا چیف انجینئر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ مینڈھر کے مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آفیسر موصوف مذکورہ محکمہ میں رہ کر عوامی فلاح و بہبود کیلئے اپنا رول ادا کریں گے ۔غور طلب ہے کہ اس سے قبل آفیسر موصوف محکمہ پی ایم جی ایس وائی میںبطور چیف انجینئر تعینات تھے جن کی قیادت میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے صوبہ جموں کے مختلف علاقوں میں بنائی جارہی رابطہ سڑکوں کو مکمل کرنے اور کئی ایک نئے پروجیکٹ شروع کروانے میں ایک اہم رو ل ادا کیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے جموں وکشمیر یوٹی انتظامیہ نے منظور حسین کو محکمہ پی ڈبلیو ڈی میں بطور چیف انجینئر تعینات کر دیا ہے ۔مینڈھر کے معززین نے کہاکہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے زیر تحت درجنوں سڑکیں برسوں سے التوا کا شکار ہیں جس کی وجہ سے صرف راجوری پونچھ میں ہی ایک بڑی آبادی مشکلا ت سے دو چار ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آفیسر موصوف محکمہ پی ڈبلیوڈی میں بھی اپنی معیاری کارکر دگی کا مسلسل جاری رکھیں گے ۔

تازہ ترین