تازہ ترین

خبر کا اثر

تحصیل کمپلیکس مینڈھر کے قریب نالیوں کی صفائی کا عمل شروع

تاریخ    14 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


جاوید اقبال
مینڈھر //سب ڈویژن انتظامیہ مینڈھر نے عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے تحصیل کمپلیکس مینڈ ھر کے سامنے نالیوں کی صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں کام شروع کروا دیا ہے ۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز ہی روز نامہ کشمیر عظمیٰ میں ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے بند پڑی ہوئی نالیوں کو صاف کرنے کا عمل شروع کروا دیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا تھا کہ تحصیل کمپلیکس کے سامنے نالیاں بند ہونے کی وجہ سے سڑک پر گندہ پانی جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے لو گ تحصیل کمپلیکس میں داخل ہونے کیلئے راستے میں پتھر رکھنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ متعلقہ کمپلیکس میں تعینات آفیسران بھی اسی راستے سے دفتر میں داخل ہو جاتے ہیں لیکن متعلقہ محکمہ کو نالیوں کی صفائی ستھرائی کیلئے کوئی حکم ہی جاری نہیںکیا جارہا ہے لیکن خبر شائع ہونے کے بعد تحصیل انتظامیہ نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے اعلیٰ آفیسران کو حکم جاری کیا تاکہ بند پڑی ہوئی نالی کو کھول کر عوام کیلئے سہولیات میسر کی جائیں ۔اس کے بعد متعلقہ محکمہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کیلئے کام شروع کر دیا ہے ۔مکینوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جلد ہی ان کو تحصیل کمپلیکس میں داخلے کیلئے معیاری راستہ دستیاب ہو گا ۔

تازہ ترین