تازہ ترین

بمنہ سرینگر میں6 چینی ساخت کے گرینیڈ بر آمد

تاریخ    14 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر// بمنہ علاقے میں سوموار کی صبح سی آر پی ایف نے معمول کے گشت کے دوران بنکر کے قریب 6 چینی ساخت کے گرینیڈبر آمد کئے جس کے بعد انہیں ناکارہ بنانے کیلئے پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔سوموار کی صبح معمول کے گشت کے دوران سی آر پی ایف 73بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے بمنہ میں ایک فورسز بنکر کے نزدیک مشکوک تھیلا پایا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا ۔ بم ڈسپوزل سکارڈنے تلاشی کارروائی کے دوران تھیلے سے 6چینی ساخت کے گرینیڈ بر آمد کئے ۔تاہم سی آر پی ایف کے ترجمان نے کہا کہ لوگوں کی بھاری بھیڑ کے پیش نظر گرینیڈوں کو موقعہ پر ناکارہ نہیں بنایا گیا بلکہ پولیس کے بم ڈسپوزل اسکارڈ کے حوالے کیا گیا۔