تازہ ترین

مشیر بصیر خان کا پونچھ دورہ ،دیہی ترقی ،بجلی اور محکمہ سیاحت کے ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا | پنچایتی راج اداروں کے ارکان کے ساتھ بات چیت ، وفود سے ملاقات کی

تاریخ    14 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
پونچھ/لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے سرحدی ضلع پونچھ کا وسیع دورہ کیا تا کہ دیہی ترقیاتی محکمہ ، پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ سیاحت اور ضلع کے دیگر شعبوں کی جانب سے جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ انہوں نے پنچائتی راج ادارے ( ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور کئی عوامی وفود سے بات چیت کی ۔ مشیر نے پیر کی گلی سے ہی محکمہ دیہی ترقی کے کاموں کا معائینہ شروع کیا ۔ ضلع پونچھ سے مغل روڈ کی طرف جاتے ہوئے مشیر نے محکمہ دیہی ترقی کے جاری کاموں اور محکمہ سیاحت کے زیر انتظام کاموں کا معائینہ کیا انہوں نے نوری چم میں سیاحتی پارک کا معائینہ کیا ۔ کاموں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے پائیدار اثاثے بنانے اور کاموں کے معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا ۔ راستے میں انہوں نے سی ای او سیاحت کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور مغل روڈ کے ساتھ سیاحت کے امکانات کے دائرہ کار کو تلاش کرنے کیلئے کئی ہدایات دیں ۔ مشیر نے بعد میں پونچھ میں ایک کتاب ’’ خود روز گار سکیموں کا مجموعہ ‘‘ کی نقاب کشائی کی ۔ ضلع کے ترقیاتی پروفائل کی حثیت کا جائیزہ لیتے ہوئے مشیر بصیر خان نے کہا کہ پی آر آئی بنیادی طور پر ترقی کے بہت اہم اعضاء ہیں ، ترقیاتی کاموں کی نگرانی میں ان کا اہم کردار ہے ۔ زمینی طور پر سرکاری سکیموں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد میں ان کا فطری کردار ہے ۔بجلی کے منظر نامے اور پاور انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ یونین ٹیر ٹری انتظامیہ پوری یو ٹی میں بجلی کے منظر کو اپ گریڈ کرنے کیلئے پُر عزم ہے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ خراب شدہ کھمبوں ، کنڈکٹروں اور تاروں کی تبدیلی فوری طور پر کریں ۔ مشیر موصوف نوجوانوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے سڑک رابطے اور دیگر مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بناتے ہوئے علاقے میں سیاحتی اِمکانات کی تلاش کے لئے اپنی ہدایات کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں سیاحتی اِمکانات بہت زیادہ ہیں اور اُنہوں نے سیاحتی اَفسران کو نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی مجموعی ترقی کے لئے علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔مشیر موصوف نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) کو من و عن میں اَپنانے پر زور دیااور اِس کو وبائی اَمراض کی تیسری لہر کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی بھی قسم کی مصیبت سے بچنے کے لئے ضروری قرار دیا ۔ مشیر نے پی آر اور یو ایل بی ممبران سے کہا کہ وہ اِس سلسلے میں اَپنا کردار اَدا کریں۔اُنہیں ماسک پہننے ، سماجی فاصلے کوبرقرار رکھنے ، دیہات اور پنچایتی سطح پر عوام میں ٹیکے لگانے کی اہمیت کا پر چار کرنا چاہیئے۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سکول کھولنے کے پیش نظرپی آر آئی کی ذمہ داری کئی گنا بڑھ گئی ہے تاکہ کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) کوبھر پورطریقے سے مانیٹر کیا جا سکے۔مشیر بصیر احمد خان نے ضلع کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے وَفود کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مساوری ترقی کے لئے پُر عزم ہے تاکہ معاشرے کے بیشتر غریب طبقات کی فلاح و بہبود ہو۔اس سے قبل عوامی وفودنے متعدد ترقیاتی مسائل کو اٹھایا جن میں قابل ذکر ٹرانسفارمر کی مرمت کی ورکشاپوں کا قیام ، ضلع میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے جل شکتی سکیم کے تحت کاموں کا جلد آغاز، شناخت شدہ علاقوں میں بینک کی شاخیں کھولنا ، درنگالی نالہ پر پُل کی فوری مرمت ، سرکلر پونچھ ٹاؤن میں سڑک ٹریفک کا مسئلہ وغیرہ شامل ہیں۔مشیر بصیر خان نے تمام مسائل او رمطالبات بغور سنا اور اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو موقعہ پر ہی ہدایت دے کر بیشتر مسائل کو حل کیا اور کہا کہ دیگر تمام جائز مسائل متعلقہ حلقوں کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لئے ہرممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔اس موقعہ پر چیئرمین ڈی ڈی سی تعظیم اخترمع کونسلر ، ڈپٹی کمشنر اِندر جیت ، ایس ایس پی ونود کمار ، چیف اِنجینئران اور ایچ او ڈی ، چیئرمین مونسپل کونسلوں اور تمام ڈسٹرکٹ او رسیکٹورل اَفسران موجود تھے۔
 

تازہ ترین