تازہ ترین

مرکزی وزیر ریلوے کا جموں ریلوے سٹیشن کا دورہ | کشمیر کیساتھ ریل رابطہ 2024 سے پہلے عوام کیلئے کھولنے کی یقین دہانی

تاریخ    14 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں///مرکزی وزیر ریلوے ، کمیونیکیشن اور الیکٹرانکس و اِنفارمیشن ٹیکنالوجی اَشونی وشنو نے اَپنے دورے کے دوران جانی پور علاقے میں کمیونٹی سروس سینٹر ، سی ایس سی کا دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ان کا دورہ جموںوکشمیر میں مرکزی حکومت کی عوامی رابطے کا ایک حصہ ہے۔جموںوکشمیر اِی گورننس ایجنسی کے اَفسران نے وزیر کو محکمہ کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی او رلوگون کو حکومتی سہولیات جیسے آیوشمان بھارت ، پی ایم جے اے وائی ، اِی شرم اور دیگر سہولیات کے حوالے سے لوگوں کی سہولیت فراہم کرنے میں اس کے کردار سے آگاہ کیا۔وزیر نے میڈیا اَفراد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کا مشن ہے کہ ’’ ہر آخری شخص‘ تک پہنچیں ۔اُنہوں نے پردھان منتری گرامین ڈیجیٹل سکشارتہ ابھیان پر روشنی ڈالی جس کے تحت دیہی آبادی کو کمپیوٹر اور اِنٹرنیٹ خواندگی دی جارہی ہے۔اُنہوں نے وزیر اعظم کے ڈیجیٹل اِنڈیا کے خواب کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گزشتہ سات برسون میں اِس کی تکمیل کے لئے کئی اہم نشانات حاصل کئے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک کے دُور دراز علاقوں کو موبائل اور اِنٹرنیٹ کے ذریعے مربوط کرنے کے لئے منظم سروے کئے جارہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ’’ یونیورسل اِنٹرنیٹ رَسائی‘‘ وزیر اعظم کی جانب سے مقرر کردہ ہدف ہے۔وزیر موصوف نے جموں ۔ پونچھ ریلوے لنک کے بارے میں یقین دِلایا کہ اِس پر کام تیز کیا گیا ہے اور علاقے کے قابل عمل مسائل کو حل کرنے کے بعد اسے مکمل کیا جائے گا۔وزیر ریلوے نے یہ بھی یقین دِلایا کہ کشمیر کے ساتھ ریل رابطہ 2024 سے پہلے عوام کے لئے کھلا ہوگا۔وزیر موصوف نے جموں ریلوے سٹیشن کا بھی معائینہ کیا اور جموں اور کٹھوعہ ریلوے سٹیشنوں کے اَپ گریڈیشن پلان کا سٹیڈی کیا ۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ ریلوے کے ذریعے جموں اور اس سے آگے پہنچنے والے یاتریوں اور سیاحوں کی سہولیت کے لئے مناسب اِقدامات کئے جائیں گے ۔ اُن کے ہمراہ جموں کے ضلع ترقیاتی کمشنر اَنشل گرگ اور بھارتی ریلوے کے سینئر اَفسران بھی تھے۔