تازہ ترین

عوامی رسائی پروگرام، وزیر مملکت اَقلیتی اَمور کپوارہ پہنچے

کشمیر پُر امن، ملک میں غلط تاثر پیش کیا جارہا ہے: جان برلا

تاریخ    14 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
کپوارہ//مرکزی وزیر مملکت برائے اَقلیتی اَمور جان برلانے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت جموںوکشمیر کی ترقی کیلئے وعدہ بند ہے۔وزیرمملکت نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ممبران ، بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرپرسن ، پی آر آئی اور اِنتظامیہ کے مشترکہ میٹنگ سے خطاب کیا۔اُنہوں نے سرحدی ضلع کے عوامی نمائندوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ پُر اَمن ماحول اوریہاں کے لوگوں کے معاون اور تعاون کے رویے سے بہت متاثر ہوئے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کچھ ذاتی مفادات کی وجہ سے کشمیر کے حالات کے بارے میں باقی لوگ ملک کو گمراہ کر رہے ہیں۔جان برلا نے کہا کہ وہ پورے ہندوستان کے لوگوں کو پُر اَمن ماحول او رکشمیریوں کی مہمان نوازی ے بارے میں بتائیں گے۔وزیرموصوف نے سہ رُخی پنچایتی راج نظام کے کامیاب قیام کے لئے پی آر آئی اور اِنتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سہ درجہ نظام جموں وکشمیر کے عوام کو آزادی کی تاریخ میں پہلی بار دستیاب ہوا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ دیہی معیشتی ترقیاتی رفتار کو بڑھانے کے لئے اِنتظامیہ اور پی آر آئی کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے ۔جان برلانے کپوارہ قصبے کے ہلپال میں پانی کی فراہمی کی سکیم کا اِفتتاح کیا جو پینے کا صاف پانی 5000 نفوس کو فراہم کرے گا۔وزیر موصوف نے مقامی علاقے کے یوتھ کلب کے ساتھ ملاقات کی۔ وزیر موصوف نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کپواڑہ کا دورہ کر کے ضلعی اِنتظامیہ کی طرف سے کی گئی کووِڈ تخفیفی اِقدامات کا بھی جائزہ لیا۔اُنہیں جانکاری دی گئی کہ حکومت نے 3000 ایل پی ایم صلاحیت کا آکسیجن پلانٹ فراہم کیا ہے ۔ ضلع میں اَب تک صحتیابی کی شرح 98.60فیصدہے جبکہ 45برس سے زائد عمر کے ٹیکہ کاری شرح صد فیصد اور 18عمر سے 44برس کی عمر کے لوگوں کی 56فیصد ہے۔وزیر موصوف نے ہسپتال اِنتظامیہ سے کہا کہ وہ باضابطہ طور پر ہسپتال کا درجہ اَپ گریڈ کرنے کے مطالبات پیش کرے۔