تازہ ترین

۔ 18ماہ میں پہلی مرتبہ 9اضلاع میںیومیہ کورونا کیسز 10سے کم

۔ 10اضلاع میں کوئی متاثر نہیں،گذشتہ 24گھنٹوں میںکوئی فوتیدگی نہیں،86متاثر

تاریخ    14 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں 18ماہ میں پہلی مرتبہ 9اضلاع میں کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 10سے کم ہوگئی ہے جبکہ 10اضلاع میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 45ہزار 319ٹیسٹ کئے گئے جن میں11مسافروں سمیت مزید 86افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہے ۔جموں صوبے کے 10اضلاع میں سے 7میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی جبکہ دیگر 3اضلاع میں صرف 8افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی  جبکہ کشمیر صوبے کے 2اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی اور دیگر 8اضلاع میں 78افراد کی رپورٹیں مثبت قرار پائی۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 26ہزار 990ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں پیر کو وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4414بنی ہوئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 86افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 8جموں جبکہ 78کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے8اضلاع میں 78افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہے جن میں سب سے زیادہ 48سرینگر،بارہمولہ میں 8،بڈگام میں 9، پلوامہ میں1، کپوارہ میں 3، اننت ناگ میں 0، بانڈی پورہ میں 2، گاندربل میں 5، کولگام میں 2اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 3ہزار681تک پہنچ گئی ہے۔ کشمیر میں ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا اور کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2246بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 7اضلاع جن میں ادھمپور،راجوری،کٹھوعہ،سانبہ،کشتواڑ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 8افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں وائرس سے متاثر ہونے والے 8افراد میں ضلع جموں میں2، ڈوڈہ میں 5 اور پونچھ میں وائرس سے ایک شخص متاثر ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23ہزار309تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں بھی  وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2168بنی ہوئی ہے۔    
 
 

ملک میں مسلسل چوتھے روز بھی کمی،27ہزار 254مثبت،219ہلاکتیں

نئی دہلی /یو این آئی/ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں مسلسل چوتھے دن بھی کمی درج کی گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 ہزار،254 کیسز سامنے آئے ہیں اور اس عرصے میں اموات کی تعداد بھی کافی کم درج کی گئی ہے۔  ملک میں اتوار کو 53 لاکھ 38 ہزار 945 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 74 کروڑ 38 لاکھ 37 ہزار 643 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 219 افراد  کی موت ہوئی ہے ، جو کہ گزشتہ کئی دنوں کے مقابلے میں کم ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،42،874 ہو گئی ہے۔اس دوران 27،254 لوگوں کی کوروناجانچ رپورٹ پازیٹو آئی جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 32 لاکھ 64 ہزار 175 ہو گئی ہے۔ اس دوران 37،687 مریضوں کے صحتیاب  ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد تین کروڑ 24 لاکھ 47 ہزار 32 ہو گئی ہے۔