تازہ ترین

سکمزمیڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبران کی ترقی | چیف سیکریٹری کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی کی شکیل نومنظور

تاریخ    14 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// لیفٹینیٹ گورنر کی سربراہی والی انتظامیہ نے انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے میڈیکل کالج و بمنہ اسپتال(جے وی سی) کے شعبہ جات کے ممبران کی ترقیوں کیلئے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں7رکنی کمیٹی کی تشکیل نو کو منظوری دی۔ محکمہ عمومی انتطامی کی جانب سے اس سلسلے میں پیر کو ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا’’اس معاملے کی نسبت گزشتہ احکامات کی  پیش رفت میں ، اس سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کو منظوری دی گئی ہے ، تاکہ سکمز ، میڈیکل کالج و بمنہ ہسپتال ، سری نگر(جے وی سی) کے فیکلٹی ممبروں کو واضح خالی اسامیوں پر تشخیص میرٹ ترقی سکیم(اے ایم پی ایس) کی بنیاد پر ترقی دی جائے۔ اس 7رکنی کمیٹی کی کمان چیف سیکریٹری کو سونپی گئی ہے جبکہ کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ فائنانس،ایڈیشنل چیف سیکریٹری صحت و طبی تعلیم،صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے سابق ڈائریکٹر و شعبہ جاتی سربراہ( ڈین فیکلٹی) پروفیسر محمد سلطان کھورو، صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے ڈین فیکلٹی اور گورنمنٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل ممبر ہوںگے،جبکہ پرنسپل سکمز میڈیکل کالج اسپتال بمنہ سرینگر ممبر سیکریٹری  ہوںگے۔