تازہ ترین

عالمی نمبر ایک جوکووچ کو شکست

میدویدیف یو ایس اوپن کے نئے بادشاہ بنے

تاریخ    14 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


  نیویارک//روس کے عالمی نمبر دو ٹینس کھلاڑی ڈینیل میدویدیف نے اتوار کی رات دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کا سال میں چاروں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کا خواب توڑتے ہوئے یوایس اوپن 2021 کیمردوں کا سنگلز خطاب جیت لیا۔ میدویدیف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ جوکووچ کو سیدھے سیٹوں میں 6-4 ، 6-4 ، 6-4 سے شکست دی۔اس سال فروری میں   آسٹریلیا اوپن کے فائنل میں جوکووچ سے ہارنے والے 25 سالہ میدویدیف  نے   اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم  خطاب جیتا جبکہ جوکووچ اس شکست کے ساتھ ایک سیزن میں چار گرینڈ سلیم جیتنے کے ریکارڈ سے چوک گئے۔واضح رہے کہ جوکووچ نے اس سال آسٹریلین اوپن ، فرنچ اوپن اور ومبلڈن خطاب جیتا تھا  اور یو ایس اوپن جیتنے کے بعد ، وہ  آسٹریلیا کے راڈ لیور کے بعد52 برسوں میں پہلی مرتبہ سیزن میں چار گرینڈ سلیم جیتنے والے ٹینس کھلاڑی بن جاتے، لیکن ان کا یہ خواب ٹوٹ گیا۔اس شکست نے جوکووچ کا اسپین کے رافیل نڈال اور سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے سب سے زیادہ گرینڈ سلیم جیتنے کے معاملے میں گے نکلنے کا خواب بھی چکنا چور کردیا۔ تینوں کے پاس ایک برابر  20 گرینڈ سلیم خطاب ہیں۔ دوسری طرف میدویدیف اس خطاب کے ساتھ گرینڈ سلیم خطاب کو جیتنے والے یوگینی کافیلنیکوف اور ایم صافن کے بعد تیسرے روسی کھلاڑی بن گئے۔میدویدیف نے اپنی جیت کے بعد کہا کہ آپ نہیں جانتے کہ آپ اپنے کیریئر میں کب کوئی گرینڈ سلیم جیت سکتے ہیں۔ میں اس فتح سے بہت خوش ہوں۔ یہ میرا پہلا گرینڈ سلیم ہے مجھے نہیں معلوم کہ جب میں دوسرا یا تیسرا گرینڈ سلیم جیتوں گا تو میں کیسا محسوس کروں گا۔ یہ میرا پہلا گرینڈ سلیم ہے اور  میں بہت خوش ہوں۔اپنی سیمی فائنل جیت کے بعد میدویدیف نے کہا کہ وہ فائنل میں جوکووچ کے خلاف سخت مقابلہ کریں گے اور اپنے وعدے کو پورا کرکے دکھایا۔