تازہ ترین

خشک ندی نالے پانی سے بھر گئے

تاریخ    13 ستمبر 2021 (00 : 12 AM)   


اشفاق سعید
سرینگر // شدید خشک سالی کے درمیا ن سنیچر اور اتوار کی صبح وادی کے میدانی اور خاص کر بالائی علاقوں میں شدید بارشیں ہونے سے وادی کے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا جبکہ میوہ باغات مالکان نے بھی راحت کی سانس لی۔8ستمبر کو سنگم میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح محض 1.63فٹ تھی جبکہ 12ستمبر کو یہاں پانی کی سطح 4.19ریکارڈ کی گئی۔ رام منشی باغ میں 8ستمبر کو سطح آب 1.89فٹ تھی جبکہ سنیچر کو یہاں پانی کی سطح 7.73ریکارڈ کی گئی۔عشم سونہ واری میں 8ستمبر کو  1.63فٹ سطح تھی جبکہ 12ستمبر سنیچر کو یہ 4.19فٹ تھی۔اسکے علاوہ نالہ ویشو کولگام ،رمبی آرہ، لدر، دودھ گنگا، نالہ سندھ، نالہ سکھ ناگ،نالہ فیروز پورہ اور نالہ پہرو میں بھی پانی کی سطح اچھی خاصی بڑھی جس سے پانی کی قلت کا خاتمہ ہوا۔