تازہ ترین

کجریوال ایک بار پھر عآپ کے قومی کنوینر منتخب

تاریخ    13 ستمبر 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اروند کجریوال ایک بار پھر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر منتخب ہوئے ہیں۔یہ فیصلہ اتوار کو عام آدمی پارٹی کے نو منتخب قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں متفقہ طور پر لیا گیا۔ قومی ایگزیکٹیو نے متفقہ طور پر سینئر لیڈر پنکج گپتا کو قومی جنرل سکریٹری اور این ڈی گپتا کو قومی خزانچی منتخب کیا ہے ۔ قومی ایگزیکٹیو کے منتخب کردہ قومی کنوینر، قومی جنرل سکریٹری اور قومی خزانچی کی مدت پانچ سال کی ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی کی قومی کونسل کا اجلاس کل ڈجیٹل کے ذریعہ منعقد ہوا۔ اس میٹنگ کی صدارت عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی کنوینر اروند کجریوال نے کی۔ جس میں پارٹی کے تمام سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں 34 نئے قومی ایگزیکٹیو ممبران کا انتخاب کیا گیا۔ ان ایگزیکٹیو ممبران میں آپ کے سینئر لیڈر اروند کجریوال ، منیش سسودیا ، ستیندر جین ، عمران حسین ، راجندر پال گوتم ، راگھو چڈھا ، آتشی ، راکھی برلا وغیرہ شامل ہیں۔