تازہ ترین

گجرات میں حکومت سازی کا دعویٰ پیش | نئے وزیراعلیٰ کے بطور بھوپیندر پٹیل کی حلف برداری آج

تاریخ    13 ستمبر 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
گاندھی نگر//گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل سوموار کوریاست کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے ۔حکمراں بی جے پی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل نے مسٹر پٹیل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ مسٹر پٹیل آج تنہا حلف لیں گے ۔ پارٹی تنظیم کے ساتھ بات چیت کے بعد اس کے بعد آئندہ ایک یادو روزمیں وزراء کے ناموں کااعلان ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدے کے لیے کوئی بحث نہیں ہوئی ہے ۔اس سے پہلے مسٹرپٹیل نے وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری دینے اوران پر اعتماد ظاہر کرکے نے لئے وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مسٹر پاٹل، سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور محترمہ آنندی بین پٹیل کا بھی شکریہ ادا کیا۔مسٹرپٹیل نے کہا کہ ان پر کئے گئے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے وہ باقی ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھائیں گے ۔ اور اس کے لیے تنظیم کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہیں وزیراعلیٰ بنانے کے بارے میں پہلے سے کچھ معلومات تھی، مسٹر پٹیل نے کہا کہ پہلے سے بتانا بی جے پی کا طریقہ نہیں ہے ۔کلشام مسٹر بھوپیندر گورنر ہاؤس پہنچے اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ اس موقع پر مرکزی مبصرنریندر سنگھ تومر اور پرہلاد جوشی (دونوں مرکزی وزراء) اور پارٹی کے جنرل سکریٹری ترون چگھ، ریاستی سربراہ سی آر پاٹل اور ریاستی انچارج بھوپندر یادو، سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور کئی سابق وزراء موجود تھے ، لیکن سابق نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل کی عدم موجودگی پر ان کی ناراضگی کی قیاس آرائیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف الیکشن پر مبنی پارٹی نہیں ہے۔