تازہ ترین

آئی پی ایل کے بقیہ سیزن میں کھیلنے کے لئے کافی پرجوش:شکھردھون

تاریخ    13 ستمبر 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
دبئی// دہلی کیپیٹلز کے سلامی بلے بازاور آئی پی ایل 2021 میں اب تک 8 میچوں میں سب سے زیادہ 380 رنز بنانے والے شکھر دھون نے کہا ہے کہ وہ آئی پی ایل کے باقی سیزن کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔شکھر نے کہا، ‘‘ ٹیم میں واپس آنا بہت اچھا تجربہ ہے ۔ ٹیم کے اندر بہت اچھا ماحول ہے ۔ تمام کھلاڑی بہت محنت کر رہے ہیں اور میں آنے والے میچ کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔35 سالہ شکھر نے کہا کہ سیزن کے دوسرے مرحلے کے لیے دہلی کیپیٹلز کی ٹیم مزید مضبوط ہو گئی ہے ۔ شریئس ایئر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ، جو ایک اچھی بات ہے ۔ انہوں نے کہا، "ہم سیزن کے پہلے حصے میں بہت اچھا کھیل رہے تھے لیکن ٹورنامنٹ کی معطلی کے بعد وہ سلسلہ ٹوٹ گیا تھا۔ اس لئے ہمیں اپنی توانائی کو دوبارہ بحال کرنا ہوگا اوراس فارم پر واپس جانا ہوگا، جس میں ہم اچھاکررہے تھے ۔ اچھی بات یہ ہے کہ ہماری ٹیم اچھی طرح سے متوازن ہے اور شریئس ایئر بھی ٹیم میں واپس آچکے ہیں۔ لہذا ہماری ٹیم اب اور بھی مضبوط ہے ۔