تازہ ترین

مڈورہ ترال میں آگ، رہائشی مکان خاکستر

تاریخ    12 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


سید اعجاز
ترال// ترال کے مڈورہ نامی گائوں میں آگ کی ایک ہولناک ورادت میں ایک رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ غلام حسن چوپان ولد عبد الخالق چوپان کے مکان میں گزشتہ روزاچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اگر چہ فائر اینڈ ایمر جنسی محکمہ نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا تاہم غلام حسن کا رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہوا ۔مقامی لوگوںنے انتظامیہ سے متاثرہ کنبے کی مدد کیلئے اپیل کی ہے ۔
 

تازہ ترین