تازہ ترین

موسمی صورتحال میں تبدیلی،وادی کے طول وعرض میں بارشیں | درجہ حرارت میں نمایاں کمی،سوموارسے موسم میں بہتری کاامکان:محکمہ موسمیات

تاریخ    12 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   
(عکاسی: حبیب نقاش)

نیوز ڈیسک
سرینگر//محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق ٹنل کے آ ر پار موسلادار بارشیںہوئی جس کے نتیجے میں معمولات زندگی میں خلل واقع ہوا ۔  بارشوں کے نتیجے میں سردی کی لہر نے دستک دی ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی اور درمیانہ درجے کی بارش ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے 13ستمبر سے موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ظاہر کیاہے ۔ وادی کشمیر میں سنیچروار کو موسمی صورتحال میں تبدیل ہوئی اور آسمان پر بادل چھا گئے جس کے ساتھ ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔ سنیچروار کی صبح سے ہی میدانی علاقوں میں تازہ بارشوں کے نتیجے میں یکا یک موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی اور دن کے درجہ حرارت میںکمی آئی، وہیں رات کا درجہ حرارت بھی کافی نیچا چلا گیا ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی بارشیں ہوئی جس کے نتیجے میں درجہ حرار ت میں کمی آئی ۔ محکمہ کے مطابق وادی کے شمال و جنوب میں تازہ بارشیں ہوئی ۔بڈگام ،گاندربل ،پلوامہ ،اننت ناگ ،شوپیان اور کولگام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان تمام اضلاع کے میدانی علاقوں میںہلکی بارشیں ریکارڈ کی گئی ۔ مجموعی طور پر پوری وادی کے میدانی علاقوں میں بارشوں سے رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں گرواٹ دیکھنے کو ملی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  وادی میں اگلے 24چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیںکہیں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ سوموار تک وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے ۔ 
 

تازہ ترین