تازہ ترین

جموں وکشمیر میں تین روز بعد کورونا متاثرین کی تعداد 150سے کم | 146متاثر، کوئی موت نہیں، متوفین کی مجموعی تعداد ۔4412

تاریخ    12 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں مسلسل تین روز کووِڈ- 19 متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے بعد سنیچر کو متاثرین کی تعداد میں پھر کمی آئی۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 52 ہزار 153 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 14 مسافروں سمیت مزید 146 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد3لاکھ 26ہزار 799 ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4412ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 146افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 25جموں جبکہ 121کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 121افراد میں 11بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 110افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 121متاثرین میں  سب سے زیادہ سرینگر میں  72، بارہمولہ میں 15، بڈگام میں 9، پلوامہ میں 3، کپوارہ میں7، اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 3، گاندربل میں 6، کولگام میں 5 اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد2لاکھ 3ہزار 514تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران وادی میں سنیچر کو کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔  وادی میںمتوفین کی مجموعی تعداد 2245بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے راجوری، سانبہ، کشتواڑ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6 اضلاع میں 3مسافروں سمیت 25افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ ضلع جموں میں 4، ادھمپور میں 3، ڈوڈہ میں13، کٹھوعہ میں 1، پونچھ میں 1اور ریاسی میں 3افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں میں متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 23ہزار 285 ہوگئی ہے۔ اس دوران سنیچر کو جموں صوبے میں  ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس سے ہونے والے اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ جموں صوبے میں بھی متوفین کی مجموعی تعداد 2167ہوگئی ہے۔  
 
 
 

ملک میں کورونا کے 33ہزار سے زائد نئے معاملے 

یواین آئی
نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 33 ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے اور 308 مریض اس بیماری کی وجہ سے فوت ہوئے جبکہ 32 ہزار سے زیادہ لوگ صحت یاب بھی ہو گئے ہیں۔جمعہ کو ملک میں 65 لاکھ 27 ہزار 175 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 73 کروڑ 5 لاکھ 89 ہزار 688 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33376 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 8 ہزار 330 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 32198 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد تین کروڑ 23 لاکھ 74 ہزار 497 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں 308 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 442317 ہوگئی ہے ۔ملک میں فعال معاملے 1.18 اور 97.49 فیصد ہیں اور شرح اموات 1.33 فیصد ہے ۔کیرالہ اس وقت سرگرم معاملوں کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 1298 فعال معاملوں کا اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد اب بڑھ کر 238201 ہوگئی ہے ۔ وہیں 23525 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4074200 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 177 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 22303 ہوگئی ہے ۔
 
 
 
اٹل ڈھلو کواضافی 
ذمہ داری تفویض
بلال فرقانی
سرینگر//حکومت نے محکمہ خزانہ کے مالیاتی کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکریٹری) اتل ڈھلو کو جموں کشمیر و لدخ فائنانشل کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرس میںڈائریکٹر کی ذمہ داری بھی تفویض کی۔ ہفتہ کو جموں کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر نے حکومت جموں کشمیر کے فائنانشل کارپوریشن (ترمیمی) قانون  مجریہ 2000کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے فائنانشل کمشنر فائنانس(ایڈیشنل چیف سیکریٹری) اتل ڈھلو کو ارن کمار مہتہ کی جگہ جموں کشمیر و لدخ فائنانشل کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں ڈائریکٹر کی ذمہ داری بھی سونپی۔
 

تازہ ترین