تازہ ترین

’’ آزادی کا امرت مہااُتسو‘‘ تقریبات

ہندوارہ میں پولیس کی طرف سے منی میراتھن کا انعقاد

تاریخ    12 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//آزادی کا امرت مہا اتسومنانے کے سلسلے میںہندوارہ میںپولیس کی طرف سے ایک منی میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس اہلکاروں ، مختلف سکولوں کے طلباء اور مقامی نوجوانوں نے شرکت کی۔ منی میراتھن کو 18،19،25اور25تا40 سال سے کم عمر کے 3 گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ میراتھن کا آغاز جی ڈی سی ہنڈوارہ سے ہوا جو کہ چوٹی پورہ ، کوہرو سے ہوتا ہوا مین مارکیٹ لینگیٹ پر اختتام پذیر ہوا۔تقریب کے اختتام پر پولیس نے جیتنے والے اور رنر اپ کو مبارکباد دی اور تمام عمر کے گروپوں میں بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔رقیب حسن ، فیصل احمد اور مشتاق احمد نے اپنے عمر کے گروپوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، امیر ریاض ، فیصل خواجہ اور محمد عارف نے دوسری پوزیشن اور انعام الحق ، عامر سہیل اور ارشاد احمد نے میراتھن میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایس پی ہندوارہ نے کہا کہ پولیس ہمیشہ کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام کرنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو دکھایا جا سکے۔