تازہ ترین

دہلی میں تیزبارشوںسے معمولات متاثر

ائر پورٹ زیر آب ،متعددپروازیں متاثر

تاریخ    12 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی // قومی دارالحکومت واطراف میں ہفتہ کی صبح سے تیز بارش ہونے سے دہلی بین الاقوامی ہوائی اڈے ٹرمینل -3 اور شہر کے دیگر حصوں میں پانی بھر گیا۔ دہلی کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کواپنے گھروں میں داخل ہونے والے پانی کو نکالتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ ٹریفک پولیس کے مطابق گروگرام/پریڈ روڈ کراسنگ کے پار قومی شاہراہ 48 پر پانی جمع ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے دھولا کنواں سے گروگرام جانے والی گاڑیاں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔انہوں نے ٹویٹ کیا، "آج جی ٹی کے ڈپو کے قریب سڑک کے دونوں اطراف پانی جمع ہونے کی وجہ سے آزاد پور سے مکربہ چوک اور مکربا چوک سے آزاد پور جانے والی سڑک بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (ٹرمینل -3) میں بھی پانی بھر گیا ہے اور اس کی وجہ سے طیاروں کی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

تازہ ترین