تازہ ترین

محکمہ سیاحت کی کولکتہ تشہیری مہم اَختتام پذیر

تاریخ    11 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


سری نگر//محکمہ سیاحت نے مشہور وکٹوریہ پیلس میں منفرد ، رنگارنگ رَتھ سواری کا اہتمام کر کے کولکتہ میں اَپنی کامیاب تشہیری مہم اختتام پذیر کی۔پروموشن کے جدید طریقۂ نے مقامی لوگوں کو مسحور کیا اور مقامی میڈیا ، ٹریول ٹریڈ برادری بالخصوص ٹی اے اے بی ، ٹی اے اے آئی اور کولکتہ کے دیگر ٹریول باڈیز کی جانب سے زبردست ردعمل کا اِظہا ر کیا۔ رَتھوں کو جے اینڈ کے سیاحت کے بینروں اور محکمہ سیاحت کے اَفسران اور شراکت داروں نے سیاحوں کے پرومویشنل کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ایڈیشنل سیکرٹری نے سیاحت وسیم راجا کی قیادت میں اَفسران کی ٹیم نے وکٹوریہ پیلس کے باہر مقامی میڈیا کو دُرگا پوجا کی چھٹیوں سے قبل تشہیری مہم کے اِنعقاد کے مقصد سے آگاہ کیا اور جموںوکشمیر سیاحت کی پیش کردہ مصنوعات اور خدمات پر روشنی ڈالی۔دورانِ تبادلہ خیال جموںوکشمیر سیاحت کے اَفسران وسیم راجا اور امبیکا بالی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت کٹرا کی وزٹنگ ٹیم نے یوٹی کی مختلف سیاحتی مصنوعات اور اس کے فن ، ثقافت ، پکوان ، قدرتی خوبصورتی ، مہم جوئی پر زور دیا۔  انہوں نے مغربی بنگال کے لوگوں کو آنے والی درگا پوجا کی چھٹیاں جموں و کشمیر میں گزارنے کی دعوت دی جو کہ ہمیشہ سے ان کی پسندیدہ منزل رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کولکتہ کے لوگ ایک بار پھر خوبصورت یو ٹی کا دورہ کریں گے اور گریز ، بنگس ، دودھ پتھری ، سناسر ، پیر کی گلی ، بھدرواہ ، بنی ، سرتھل کے غیر دریافت شدہ مقامات اور جے کے سیاحت کے بھرپور تجربے سے متاثر ہوں گے۔ دو روزہ تشہیری ایونٹ بیرونی تشہیری سرگرمیوں کا حصہ ہے جوکہ جموںوکشمیر سیاحت کے محکمہ کی طرف سے ممبئی ، حیدر آباد ، چنئی ، احمد آباد ، کولکتہ جیسے شہروں میں موسم خزاں اور سرمائی موسم کے آغاز سے پہلے کیا جاتا ہے ۔ تشہیری مہم کا مقصد جموںوکشمیر یوٹی میں سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کو مزید تقویت دینا ہے۔جموںوکشمیر سیاحت محکمہ نے کولکتہ میں تین روزہ ٹریول مارٹ/نمائش  ٹی ٹی ایف میں بھی حصہ لیا جو 10 ؍ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ جموں و کشمیر کا سٹال ٹریول آپریٹروںسے بھرا ہوا تھا جو جموں اور سری نگر سے آئے تھے ۔
 

تازہ ترین