تازہ ترین

ڈوڈہ کے درنگا گاؤں میں تیندوا نمودار

عوام خوفزدہ، بیس گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد محکمہ نے پکڑ لیا

تاریخ    10 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ کے گاؤں درنگا میں گذشتہ روز ایک تیندوا نمودار ہوا جس کے نتیجے میں مقامی آبادی میں خوف و ہراس کا موحول پیدا ہوا۔ عوام نے متعلقہ انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے آپریشن شروع کیا اور بیس گھنٹوں کے اندر تیندوے کو پکڑ کر ٹروما سینٹر کشتواڑ منتقل کیا گیا۔یہ کارروائی وارڈن محکمہ وائلڈ لائف و رینج آفیسر کشتواڑ کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی جس میں وائلڈ لائف کنٹرول روم ڈوڈہ کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ادھر کاہرہ، بھلیسہ و دیگر مضافات سے ملی اطلاعات کے مطابق جنگلی جانور آئے روز آبادی میں داخل ہوتے ہیں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔لوگوں نے حکام سے جنگلی جانوروں کو آبادی سے باہر نکالنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔