تازہ ترین

ٹی۔20 عالمی کپ میں دھونی ہندوستانی ٹیم کے مینٹر ہوں گے

تاریخ    10 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی// ہندوستان کو دوعالمی کپ اور ایک آئی سی سی چیمپئن ٹرافی دلاچکے سابق ہندوستانی کپتان مہیندرسنگھ دھونی اگلے مہینے متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں ہونے والے آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم کے مینٹر ہوں گے ۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ نے بدھ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کے اعلان کے ساتھ اس کی تصدیق کی ہے ۔ وہ صرف ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے مینٹر بننے کے لئے راضی ہوگئے تھے ۔ میں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بھی اس پر تبادلہ خیال کیا ہے اور وہ سب اس پر متفق ہیں۔ میں نے ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما کے ساتھ ساتھ کوچ روی شاستری سے بھی بات کی ہے اور ان کی بھی یہی رائے ہے ۔قابل ذکر ہے کہ دھونی نے بطور کپتان ہندوستانی ٹیم کے لیے تین بڑے آئی سی سی خطاب جیتے ہیں جن میں 2007 ٹی 20 ورلڈ کپ، 2011 ورلڈ کپ (ون ڈے ) اور 2013 چیمپئنز ٹرافی شامل ہیں۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم دبئی میں 24 اکتوبر کوپاکستان کے خلاف مقابلے سے اپنی ٹی-20 عالمی کپ 2021 مہم شروع کرے گی۔ اس کے بعدوہ یہیں پر 31 اکتوبر کو نیوزی لینڈکے مدمقابل ہوگی۔