تازہ ترین

راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی پونچھ

گلپور ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچی

تاریخ    9 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


حسین محتشم
پونچھ//دْرگا اسٹیڈیم اجوٹ پونچھ میں بھارتی فوج کے زیر اہتمام جاری گلپور ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا ایک اہم میچ راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی اور دیگوار کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔20 اوور میں 288/3 اسکور کیا۔اس دوران بلے بازی کرتے ہوئے ابرار احمد نے 76 رنز، ساحل ضوفی نے 76 اور عمران احمد 40 رنزبنائے۔ دیگوارکرکٹ کلب دیے گئے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے 94 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اس دوران ممتاز احمد نے 20، معشوق احمد 17 رنز بنائے۔ دراوڑ کرکٹ اکیڈمی کیلئے عمر احمد نے 3 عمران اور شاکاوت نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اتھارو نے 1 وکٹ حاصل کی اس طرح راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی نے یہ میچ 194 رنز سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ابرار احمد کو بہترین کارکردگی پر مین آف میچ قرار دیاگیا۔راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی کے بانی اور کوچ پرویز ملک آفریدی نے راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی پونچھ کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔میچ کی نگرانی رجنیش مینی ، اعجاز احمد ، منظور احمد نے کی۔ ڈاکٹر بوبشن کمار (جونٹی) ، پون کمار اور پرویز احمد آفریدی نے تکنیکی نگرانی کی۔