تازہ ترین

مفتی باغ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر | گوٹلی باغ نے دانیہامہ والی بال ٹیم کو ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا

تاریخ    9 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
سرینگر//ہارون سے ملحقہ مفتی باغ میدان میں کھیلے جانے والے مفتی باغ والی بال ٹورنامنٹ ،جس میں وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 16 ٹیموں نے حصہ لیا تھا ،فائنل میچ کھیل کر اختتام پذیر ہوا۔گوٹلی باغ گاندربل کی والی بال ٹیم نے فائنل میچ میں دانیہامہ والی بال ٹیم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ٹورنامنٹ کا اہتمام ہارون سپورٹس کلب نے کیا تھا جس میں بسلری واٹر ، راہ باگ آرچرڈ ریزورٹ ہوٹل ، ایسنس ہالیڈیز اور ایس عارفین الیکٹرانکس ہارون نے معاونت کی تھی۔فائنل میچ میں تحصیلدار حضرت بل الطاف احمد، ایس ایچ او ہارون محمد ایوب راتھر ،پھاک ڈیولپمنٹ فورم کے نمائندوں نے بھی شرکت کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے شائقین کی خاصی تعداد بھی میدان میں موجود تھی ۔