تازہ ترین

بی جے پی نے پانچ ریاستوں میں الیکشن انچارج کا کیا اعلان

دھرمیندر پردھان کو ملی یوپی کی ذمہ داری

تاریخ    9 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دلّی// اگلے سال اترپردیش ، اتراکھنڈ ، پنجاب سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور مرکز میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پارٹی نے بدھ کو پانچ ریاستوں کے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کو اتر پردیش کا انچارج بنایا گیا ہے۔ بی جے پی نے پردھان سمیت 8 مرکزی وزرا کو یوپی میں تعینات کیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کی ذمہ داری کابینی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کو دی گئی ہے۔بی جے پی نے پردھان کو یوپی میں چیف انچارج بنایا ہے جبکہ انوراگ ٹھاکر ، ارجن رام میگھوال ، سروج پانڈے ، شوبھا کرندجالے ، کیپٹن ابھیمنیو ، ان پورنا دیوی اور وویک ٹھاکر کو ساتھی انچارج کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ پنجاب میں شیخاوت ذمہ داری سنبھالیں گے اور ان کے ساتھ ہردیپ پوری ، میناکشی لیکھی ، ونود چاوڈا ہوں گے۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی اتراکھنڈ کے چیف انچارج ہوں گے۔ لاکیٹ چیٹرجی اور سردار آر پی سنگھ شریک انچارج کے کردار میں ہوں گے۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس گوا کا انچارج بنایا گیا ہے۔