تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس کے 31222 نئے کیس اور 290 مریضوں کی موت

تاریخ    7 ستمبر 2021 (19 : 02 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی // گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 31222 نئے کیسرپورٹ، 42942 افرادجان لیوا وبا سے شفایاب اور 290 مزید لوگوں نے اس وبا کی وجہ سے اپنی جانیں گنوائیں۔ نئے کیسز سے زیادہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد کے سبب ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے۔
پیر کے روز ملک میں ایک کروڑ 13 لاکھ 53 ہزار 571 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی۔ اب تک 69 کروڑ 90 لاکھ 62 ہزار 776 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 31222 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک متاثرین کی تعداد تین کروڑ 30 لاکھ 58 ہزار 843 ہو گئی ہے۔ اسی دوران 42942 مریضوں کی شفا یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ 22 لاکھ 24 ہزار 937 ہو گئی ہے۔
اسی عرصے میں ایکٹیو کیسز12010 سے گھٹ کر تین لاکھ 92 ہزار 864 پررہ گئے ہیں۔ اس دوران مزید 290 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 441042 ہو گئی ہے۔