تازہ ترین

رام بن میں دو مال بردار گاڑیوں کی ٹکر،ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

تاریخ    7 ستمبر 2021 (28 : 11 AM)   


محمد تسکین
بانہال//ضلع رام بن میں بیٹری چشمہ کے نزدیک منگل کی صبح جموں سے سرینگر کی طرف آنے والے دو مال بردار گاڑیوںکے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ ٹکرانے کے بعد دونوں گاڑیاں سرینگر۔جموں شاہراہ سے لڑھک کر کم از کم تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگریں۔
اس حادثے میںایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے جو ضلع ہسپتال رام بن میں زیر علاج ہیں۔