تازہ ترین

یو جی سی این ای ای ٹی امتحان 12ستمبر کو ہوگا

سپریم کورٹ میں ملتوی کرنے کی درخواست خارج

تاریخ    7 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی// عدالت عظمیٰ نے پیر کو ایک عرضی کو مسترد کر دی جس میں’NEET‘ یو جی سی2021 کے امتحانات کو ’سی بی ایس ای ‘کمپارٹمنٹ ، پرائیویٹ امتحانات کے اعلان کے بعد کی تاریخ کے لیے دوبارہ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ امتحان شیڈول کے مطابق 12 ستمبر کو ہوگا۔ عدالت نے طلباء کے ایک بیچ کی درخواست خارج کر دی جس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ داخلہ امتحان دوسرے امتحانات سے ٹکرا جائے گا۔عدالت کا کہنا تھا کہ 16 لاکھ سے زائد طلباء(NEET ) امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں اورچند طلباء کی درخواست پر اسے موخر نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے کہا’’ہم اس درخواست پر غور نہیں کریں گے، ہم غیر یقینی صورتحال نہیں چاہتے۔ امتحان جاری رہنے دیں‘‘۔قومی جانچ ایجنسی(نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی) نے 3 ستمبر کو بینچ کو واضح کیا تھا کہ طلباء کو امتحان میں شرکت کی اجازت دی جائے گی ، اس بات سے قطع نظر کہ سی بی ایس ای کے نتائج اس وقت تک اعلان نہیں کیے جائیں گے۔این ٹی اے نے کہا ہے کہ نتائج کا اعلان نہ کرنے سے طلباء کو امتحان میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا اور نتائج صرف کونسلنگ کے دوران درکار ہوں گے۔
 

تازہ ترین