تازہ ترین

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر علاقائی ترقیاتی فنڈ کاموں کاجائزہ لیا

تاریخ    7 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمداعجازاسد نے پیرکوڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ میںعلاقائی ترقیاتی فنڈ 2021 کے تحت نشاندہی کئے گئے کاموں کی حصولیابیوں کاحکام کی میٹنگ میں جائزہ لیا ۔ ایک بیان کے مطابق میٹنگ میں ڈسٹرکٹ کیپکس منصوبے 2021-22کے تحت پروجیکٹوں کے تکمیل کے اہداف پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔میٹنگ کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے منتخب ضلع ترقیاتی کونسل اوربلاک ترقیاتی کونسل ممبران اورپنچایت اراکین کے رول کواُجاگر کیا۔انہوں نے کہاکہ ضلع ترقیاتی منصوبہ نے ضلع ترقیاتی کونسلوں اوربلاک ترقیاتی کونسلوں کے قیام کے بعد کافی اہمیت حاصل کی ہے اوراس طرح تین دائروں والی پنچایتی راج نظام کو مکمل کیا ہے۔ انہوں نے حکام پرزوردیا کہ وہ سرینگرمیںترقیاتی کاموں کی نگرانی موثر طور کریں اور8ستمبر تک زیرالتواء تخمینوں کوداخل کریں ۔انہوں نے10ستمبر تک تمام ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرنگ عمل کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے افسروں پرزوردیا کہ وہ تال میل کے ساتھ کام کریں۔اس سے قبل چیف پلاننگ افسر سرینگر نے میٹنگ میں بتایا کہ متعلقہ ضلع ترقیاتی کمیٹی کی طرف سے 310کاموں کی نشاندہی کی گئی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ 70فیصد کاموں کی اتھاروزیائشن  کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ50فیصد فنڈ بھی واگزار کئے گئے ہیں۔
 

تازہ ترین