تازہ ترین

مرکزی وزیرپشوپالن کی صدارت میں ورچیول میٹنگ | پشووبھیڑپالن اور ماہی پروری جموں کشمیرکاترجیحی سیکٹر:بھٹناگر

تاریخ    7 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیرمیں پشووبھیڑپالن اور ماہی پروری ترجیحی سیکٹر ہے اور اس شعبے کو ترقی دینے کیلئے مرکزی سرکار کی اسکیموں پرموثر عملدرآمدہورہا ہے۔اس بات کی جانکاری لیفٹینٹ گورنر کے مشیرآرآر بھٹناگر نے ماہی پالن، پشوپالن اوردودھ کی پیداوار کے مرکزی وزیرپرشوتم روپالا  کو ایک میٹنگ کے دوران دیی۔مرکزی وزیرنے ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے پشوپالن حاکموں کے ساتھ قومی سطح کی مشاورت ورچیول طور کی تاکہ ملک میں پشوپالن شعبے کاجائزہ لیاجائے اورنیشنل لائیواسٹاک مشن کو شروع کیاجائے۔میٹنگ میںدیگرحکام کے علاوہ ماہی وپشوپالن اوردودھ کی پیداوار کے وزرائے مملکت ڈاکٹرسنجوکماربالیان اورڈاکٹر آرمروگن نے بھی شرکت کی۔جموں کشمیرسے میٹنگ میں ایل جی کے مشیرآرآربھٹناگر نے حصہ لیا۔ان کے ہمراہ کشمیرصوبے کے ناظم پشوپالن ،کشمیرصوبے کے ناظم بھیڑپالن اوردیگر حکام بھی تھے۔اس مووقعہ پرپرشوتم روپالا نے حال ہی میں اعلان کئے گئے نیشنل لائیواسٹاک سیکٹر پیکیج کواُجاگر کیااوراس میں تمام ریاستوں کیلئے آئندہ پانچ برس کیلئے سالانہ9800 کروڑ روپے کومختص رکھاگیا ہے اوریہ کل سرمایہ 54,618ہوگا۔وزیرا س دوران حکومت ہندکی طرف سے اس سلسلے میں اسکیموں میں کی گئی تبدیلیوں سے پشووبھیڑ پالن افسروںکو جانکاری دی۔میٹنگ کے دوران جموں کشمیرکے لیفٹینٹ گورنر کے مشیرآر آر بھٹناگر نے جموں کشمیرحکومت کی ایک مختصررپورٹ پیش کی اورپشووبھیڑپالن کے علاوہ ماہی پروری کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے مرکزی وزیرکومطلع کیا کہ جموں کشمیرمیں بھیڑ وپشووماہی پالن ترجیحی سیکٹر ہے اور اس شعبے کو فروغ دینے کیلئے مرکزی سرکار کی اسکیموں پر موثر عمل درآمدہورہا ہے۔
 

تازہ ترین