تازہ ترین

۔10 اور12ویں امتحانات | بارہمولہ میں امتحانی مراکزکے نواح میں پابندیاں

تاریخ    7 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


غلام محمد
سوپور//ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ بھوپندر کمار نے 5ستمبر سے شروع ہوئے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے پیش نظر ضلع میں تمام امتحانی مراکز کے گرد200میٹرعلاقوں میں پابندیاں عائد کی ہیں۔یہ پابندیاں تعزیرات ہند کی دفعہ144کے تحت نافذکی گئی ہیںجن کا مقصد شفاف اورصاف امتحانات کویقینی بنانا ہے۔تاہم تعلیمی اداروں کااسٹاف اور امتحانات کے انعقاد کیلئے تعینات حفاظتی عملہ ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔
 

تازہ ترین