تازہ ترین

راجوری میں منشیات فروش کے گھر سے بھاری نقدی رقم برآمد: پولیس

تاریخ    6 ستمبر 2021 (20 : 05 PM)   


یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر پولیس نے پنجاب پولیس کی مدد سے ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں ایک منشیات فروش کے گھر سے ساڑھے انتیس لاکھ روپے نقدی برآمد کئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس اور پنجاب پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے اتوار کی رات ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں کئی مقامات پر چھاپے ڈالے۔
انہوں نے کہا کہ چھاپوں کے دوران ایک منشیات فروش کے گھرسے ساڑھے انتیس لاکھ روپے نقدی برآمد کئے گئے۔