تازہ ترین

طالبان کا پنج شیر میں فتح کے بعد مکمل قبضے کا دعویٰ

تاریخ    6 ستمبر 2021 (00 : 01 PM)   


یو این آئی
کابل// افغانستان پرحکومت کرنے والی تنظیم طالبان نے پیر کو شمال مشرقی صوبہ پنج شیر میں مزاحمتی فورسیز پر فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبہ پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ میں کہا ”کرائے کے دشمنوں کا آخری گڑھ صوبہ پنج شیر مکمل طور پر فتح کرلیا گیا ہے۔ ترجمان نے طالبان اور مزاحمتی گروپ کے درمیان رات بھرجاری شدید لڑائی کے بعد صوبے پر قبضے کرنے کا دعویٰ کیا ۔