تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس کے 38948 نئے کیس، 219 اموات

تاریخ    6 ستمبر 2021 (53 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 38948 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس دوران 219 اموات بھی ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 440752 تک پہنچ گئی ہے۔
دریں اثناءملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ تھی اور اس دوران 44 ہزار لوگوں نے اس وبا کو شکست دی۔
اتوار کو ملک میں 25 لاکھ 23 ہزار 89 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی۔
اب تک 68 کروڑ 75 لاکھ 41 ہزار 768 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔