تازہ ترین

افغانستان:پنج شیر مزاحمتی محاذ کا ترجمان طالبان کے ساتھ لڑائی کے دوران ہلاک

تاریخ    6 ستمبر 2021 (18 : 10 AM)   


یو این آئی
کابل//پنج شیر مزاحمتی محاذ کے ترجمان فہیم دشتی طالبان کے ساتھ لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں۔
افغان خبر رساں ایجنسی خامہ پریس نے پیر کی صبح اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
 مزاحمتی محاذ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ”پنج شیر مزاحمتی محاذ کے ترجمان فہیم دشتی طالبان کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے ہیں ‘ ‘۔
بعد ازاں قومی مزاحمتی محاذ نے بھی کمانڈر عبدالودود زارا کے ساتھ دشتی کی موت کی باضابطہ تصدیق کی۔