تازہ ترین

نعت پاک

تاریخ    5 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


کمان و تیر و خنجر اور نہ ہی تلوار کی باتیں
میرا اسلام کرتا ہے ہمیشہ پیار  کی باتیں
 
بڑا بے چین دل ہے بے سکونی اس پہ چھائی ہے
سناؤ مجھ کو میرے آقا کے دربار کی باتیں
 
جہازوں کی کہانی کے بجائے کیجئے ہم سے 
شب معراج رف رف کو ملی رفتار کی باتیں 
 
وفا کا تذکرہ جب بھی کبھی ہوتا ہےدنیا میں 
نکل پڑتی ہیں آقا کے وہ چاروں یار کی باتیں
 
گریباں چاک کر ڈالا سبھی جھوٹے خداؤں کا 
سنیں جب مکے والوں نے میرے سرکار کی باتیں 
 
ابو بکر و عمر عثمان و حیدر کی زبانوں پر
رہا کرتی تھی ہر لمحہ شہہ ابرار کی باتیں
 
صحائف ہوں کہ قرآں ہو یا کوئی اور کتب "زاہد"
لکھی ہیں سب میں بیشک آمد سرکار کی باتیں
 
  محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ
 گوپی گنج،بھدوہی۔یوپی۔انڈیا