تازہ ترین

غیر سبسڈی رسوئی گیس سلنڈرکی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ

تاریخ    1 ستمبر 2021 (33 : 05 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// حکومت نے ستمبر کے پہلے ہی دن ایک بار پھر بغیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کر دیا ہے۔
انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) نے بدھ کے روز بغیر سبسڈی والے 14.2 کلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا۔
اس کی وجہ سے دہلی میں بغیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بڑھ کر 884.5 روپے فی سلنڈر ہوگئی ہے۔