تازہ ترین

سینسیکس عروج پر پہنچنے کے بعد زوال کا شکار ، نفٹی میں بھی گراوٹ

تاریخ    1 ستمبر 2021 (26 : 05 PM)   
(Representational image)

یو این آئی
ممبئی // غیر ملکی بازاروں میں جاری تیزی کے باوجود مقامی سطح پر اگست میں پروڈکشن میں سرگرمیاں سست پڑنے سے ناامید سرمایہ کاروں کے اونچی قیمتوں میں شیئروں کو فروخت کرنے سے بدھ کے روز سنسیکس 214.18 پوائنٹس گر کر ایک بار پھر عروج سے نیچے چلا گیا۔ اور نفٹی بھی چوٹی سے پھسل گئی بی ایس ای کا 30 حصص والا انڈیکس 214.18 پوائنٹس گر کر 57338.21 پر آگیا لیکن 57 ہزار سے اوپر رہنے میں کامیاب رہا۔ اسی طرح ، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 55.95 پوائنٹس کی گراوٹ سے 17076.25 پوائنٹس پر آگیا۔
بڑی کمپنیوں کے برعکس ، چھوٹی اور درمیانی درجے کی کمپنیوں میں مضبوط خریداری رہی۔ اس دوران بی ایس ای مڈ کیپ 219.15 چھلانگ لگا کر 24072.58 تک پہنچ گیا۔ اسی طرح اسمال کیپ 59.95 پوائنٹس کے اضافے سے 26979.89 پوائنٹس رہا۔
بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3330 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 1513 فائدہ میں اور 1664 میں گھاٹے میںجبکہ 153 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔