تازہ ترین

ضلع پونچھ میں ریچھ کے حملے میں خاتون شدید زخمی

تاریخ    1 ستمبر 2021 (57 : 03 PM)   
(Representational image)

عشرت حسین بٹ
پونچھ // ضلع پونچھ کے ساوجیاں گھڑیاںعلاقے میں بدھ کو ریچھ کے حملے میں ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی ۔زخمی خاتون کو ابتدائی علاج کے بعد ضلع اسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ہے۔
 پولیس ذراع کے مطابق منڈی تحصیل کے علاقہ ساوجیاں گھڑیاں میں ایک خاتون ، جس کی شناخت حنیفہ بیگم زوجہ عبدلکبیر ساکن اوڑی پورہ ساوجیاں کے طور پر ہوئی ہے، پر ریچھ نے گگڑیاں کے مقام پر اچانک حملہ کر کے اُسے شدید زخمی کر دیا ۔
زخمی خاتون کو پہلے ساوجیاں سب سنٹر میں لیجایا گیا جہاں سے اُسے بہتر علاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ لے جایا گیا ۔