تازہ ترین

وسطی ضلع گاندر بل میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: سی آر پی ایف

تاریخ    1 ستمبر 2021 (41 : 03 PM)   


یو این آئی
سری نگر// سیکورٹی فورسز نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے صدر باغ جنگلی علاقے میں بدھ کی صبح ایک آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔
سی آر پی ایف کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سی آر پی ایف کی 118 بٹالین اور گاندربل پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کی علی الصبح گابدربل کے صدر باغ جنگل علاقے کا تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ آپرشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔