تازہ ترین

سری نگر میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں اپنی پارٹی کے لیڈر کی گاڑی نذر آتش

تاریخ    1 ستمبر 2021 (31 : 03 PM)   
(Representational image)

یو این آئی
سری نگر// گرمائی دار الحکومت سری نگر کے چنکرال محلہ حبہ کدل میں گذشتہ شام دیر گئے نامعلوم افردا نے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے ایک لیڈر کی گاڑی کو نذر آتش کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حبہ کدل کے چنکرال محلے میں منگل کی شام دیر گئے نامعلوم افراد نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سیکریٹری ضلع سری نگر جیلانی کمار ولد عبدالحمید کمار کی سکار پیو گاڑی کو آگ لگادی۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ فائر ٹنڈرس اور مقامی لوگوں نے آگ کو قابو میں کر لیا لیکن گاڑی کو شدید نقصان پہنچنے سے نہ بچا سکے۔