تازہ ترین

سوشل میڈیا پر60 کشمیری نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی خبر جعلی ہے: آئی جی پی کشمیر

تاریخ    1 ستمبر 2021 (19 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر // جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کو کشمیر میں گزشتہ دو مہینوں میں تقریبا ساٹھ نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کے بارے میں این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کو غلط قرار دیا اور "سوشل میڈیا پلیٹ فارمز" کی رپورٹ کو "مکمل طور پر جعلی" قرار دیا۔
آئی جی پی کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا”کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارپر بتایا جاتا ہے کہ افغانستان کے طالبان کے قبضے کے دوران 60 نوجوان وادی کشمیر کے مختلف حصوں سے غائب ہو گئے ہیں۔ یہ مکمل طور پر جعلی خبر ہے“۔ 
پیر کو این ڈی ٹی وی نے ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے بتایا تھا کہ کشمیر میں گزشتہ دو مہینوں میں تقریبا 60 نوجوان اپنے گھروں سے لاپتہ ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ 300 کے قریب عسکریت پسندوں نے کنٹرول لائن کے اس پار حالیہ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد حوصلہ افزائی پاکر کیمپوں پر قبضہ کر لیا ہے ۔